اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام حکومت کی بناء پر ایران سے دشمنی برتی جارہی ہے۔ انھوں نے ائمہ جماعت اور دینی مدارس سے وابستہ شخصیات سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کا تسلط پسندانہ نظام ایران میں اسلامی نظام حکومت کی بناء پر دشمنی برتتا ہے اسلئے کہ اسلامی نظام حکومت دیگر ملکوں کے اندرونی مسائل میں مداخلت کے خلاف ہے اور یہ بات، عالمی سامراج کیلئے ناقابل تحمل ہے۔ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ شام میں جنگ کا مقصد، دہشتگردی کو فروغ دینا اور غزہ پر حملے کا مقصد صیہونی حکومت کے مقابلے میں دفاعی محاذ کو توڑنا اور اسی طرح ایران کے اسلامی نظام حکومت کو نقصان پہنچانا ہے اور ایسی صورت حال میں حقیقی اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے علماء کرام اور دینی و مذہبی شخصیات پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے مختلف شعبوں میں ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے عراقی عوام کی حمایت، دینی و مذہبی اقدار و قربت کی ترجمان ہے۔
.......
/169